Saturday, 9 August 2014

09:48
عمران فوبیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں جماعت نے 14 اگست کو ڈی چوک میں جشن ازادی منانے کا اعلان کردیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر پارٹی کے پاس ایسے اعلی پر امن مشووں والئ گلو بٹ کمانڈو نہ ہوں  تو یہ تو اک دن بھی حکمرانی نہیں کر سکتے ، جن حکام کو صبح مسہریوں سے جگا کر یاد دہانی کرائی جاتی ہے ، کہ  حضور والا اج یوم ازادی ہے قوم کے نام کوئی جھوٹ موٹ کا پیغام نشر کرنا ہے ۔
 عمران فوبیا کے مت مارقوں نے اس دفعہ اک ماہ قبل ہی جشن ازادی کے جشن فریب کا اعلان وہاں کر دیا جہاں عمران خان حکمرانوں کے خلاف احتجاج کا پروگرام طے کیا ہے ۔
مگر دیکھنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں ، ن لیگ کے پاگل خانے کیا ساری دنیا کو بھی پاگل سمجھتے ہیں ، سیدھی سی بات ہے کہ یہ ڈی چوک کا ڈرامہ تحریک انصاف کے خلاف پانی پت کا اک میدان کارزار سجایا جا رہا ہے ۔
یاران حکومت بچاو نے ، ڈی چوک پراس دفعہ بلکل اک نئے منفرد انداز سے یوم ازادی کا پروگرام  ترتیب دیا ہے ، جس میں عید قربان سے قبل ہی ملک کی سلامتی اور حکمرانوں کے سر صدقے میں ، ذبح و سرخ گرم گرم بہتے ، خون کے صدقے کی منت مانی ہے ۔  اس سوچ کے ساتھ شاید اس قربانی سے ن لیگ اپنے ان چار مٹی کے مادھووں کو عمران کے شکنجے سے بچا سکیں ، جو دم اخر پر ہیں  ۔
ن لیگ عمران خان کے بکسوں میں چھپے اپنے وہ چارمینار لاہور ہرحال میں بچانا چاہتی ہے  ، چاہے اسکے لئے اسے ماڈل ٹاون جیسی اک اور خون کی ہولی کیوں نہ کھیلنی پڑجائے ۔
رفیق سینائی

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔